رانا ثناءاللہ نے نامزد وزیراعظم عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے دور میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے حکومت دھرنوں اور احتجاج سے ناک میں دم کیے رکھا۔ اب عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کرعمران خان اپنی ماضی کی روِش پر پریشان ہو جائیں گے۔ سماءنیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں اور ہم انہیں بالکل بھی مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران اپوزیشن کا جو معیار متعین کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ”ہمارے لیے انتخابی نتائج قطعاً حوصلہ شکن نہیں تھے کیونکہ ہر شخص جانتا ہے کہ کیا ہوا ہے اور کس طرح انتخابات سے قبل ہی دھاندلی شروع کر دی گئی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ کس طرح مسلم لیگ ن اور اس کے لیڈر کو دیوار کے ساتھ لگا کر پی ٹی آئی کو راستہ دیا گیا۔ہم تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔“ اداروں کے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ”مسلم لیگ ن کا شروع سے بیانیہ رہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین میں متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔“

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے