عمران خان کی فتح ،بشری بی بی کی دوست بھی میدان میں آگئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی الیکشن 2018ءمیں جیت پر پی ٹی آئی کے حامی بہت زیادہ خوش ہیں اور ملک کے مخلتف حصوں میں پی ٹی آئی کارکنان جشن بھی منا رہے ہیں اور مبارک باد کا سلسلہ بھی جارہی ہے وہیں بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے بھی عمران خان کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کپتان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان نے بھی عمران خان کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی سب سے پہلی ترجیح پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہے۔وہ ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے فکر مند رہتے ہیں۔ فرح خان نے مزید کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جن کی پاکستان کو ضرورت ہے، وہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور وہ عوامی خدمت کی سوچ رکھتے ہیں۔ ملک بھر سے عمران خان کو جیت پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔معروف شوبز ستاروں نے بھی عمران خان کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور ملک میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔پورا ملک اس تبدیلی میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے