صوابی: اے این پی سے مسلح تصادم میں پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق، 2 زخمی

صوابی: پی کے 47 میں عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان میں مسلح تصادم کے دوران پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔ عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر میں پولنگ جاری ہے اور اس دوران ناخوشگوار واقعات میں دیکھنے میں آرہے ہیں۔

جیونیوز کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 47 کے حلقہ ضلع صوابی کے علاقے نواں کلی میں عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کےدرمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں نے فائرنگ کی۔

ڈی پی او ضلع صوابی کےمطابق فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق شخص کی لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے