مسلم لیگ (ن) نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط لکھا جس میں الیکشن کے دوران پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر لمبی لائنیں ہیں جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے لہذا پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور الیکشن ایکٹ2017 کا سیکشن 70 پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیار دیتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے متعلق (ن) لیگ کی درخواست نہیں ملی تاہم درخواست ملنے پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے