”عمران خان نے ووٹ کاسٹ کیا تو وہاں ان کیلئے ۔۔۔ “ صحافی غریدہ فاروقی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

اسلام آباد :اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جب ووٹ کاسٹ کیا تو ان کی آمد سے قبل ہی ان کیلئے تمام انتظامات کرلیے گئے تھے جبکہ باقی کسی رہنما کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوئی۔

ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ عمران خان نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں ان کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ انہیں اپنی گاڑی پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کی میڈیا ٹاک کیلئے روسٹرم بھی پہلے سے رکھا گیا تھا اور پولنگ سٹیشن کے اندر بھی میڈیا کے کیمرے ترتیب کے ساتھ موجود تھے۔ غریدہ فاروقی نے کہا کہ جو سہولیات عمران خان کو دی گئیں وہ کسی اور سیاسی رہنما کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران میسر نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے میڈیا کے سامنے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور بیلٹ پیپر پر مہر لگائی ، اس کے علاوہ انہوں نے میڈیا ٹاک بھی کی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے