پاکستان میں کل پولنگ کا دن مگر ماہرہ خان سمیت کئی معروف شخصیات کہاں جا رہی ہیں؟

لاہور : پاکستان میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور یہ ایک ایسا موقع ہے جب عوام اپنے پسندیدہ قیادت کو حکومت میں لانے کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ تمام پاکستانی کل کے دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن ایسے میں ماہرہ خان سمیت کئی معروف شخصیات ایک ایسی جگہ روانہ ہو رہے ہیں کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔جی ہاں! یہ معروف شخصیات ”ہم ایوارڈز“ کے سلسلے میں کینیڈا جا رہی ہیں جس پر پاکستانی حیرت میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی غصے میں بھی ہیں کہ یہ لوگ اپنے پیشے کو ملک پر مقدم سمجھتے ہیں اور اہم ترین دن کے موقع پر ووٹ ڈال کر اپنا فرض ادا کرنے کے بجائے بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔سوہا نامی ٹوئٹر صارف نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ”ہم ٹی وی کا ایوارڈ شو 28 جولائی کو ٹورنٹو میں ہونا ہے جس کی وجہ سے سلیبریٹیز، اینٹرٹینرز، ڈانسرز، میک اپ آرٹسٹس، ڈیزائنر اور تکنیکی عملے کی بڑی تعداد ریہرسلز کی وجہ سے کینیڈا جا رہی ہے۔۔۔۔ کیونکہ ناچ گانا، ووٹنگ اور کارکردگی سول ڈیوٹی ہے“خان صاحب نامی صارف نے لکھا ”یہ کیا بکواس ہے، ہم ٹی وی نے اپنا ایوارڈ شو اس وقت پر رکھا ہی کیوں۔۔۔ یہ کیا بے ہودگی اور جہالت ہے“زارا ثناءنے لکھا ”ہم ٹی وی والوں کو بھی خدا کا خوف نہیں جو الیکشن کے ہفتے میں تماشہ لگایا ہوا ہے“حسن نے لکھا ”ان کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا کون ہارے کون جیتے۔ متوسط اور غریب طبقے کو ہی سب برداشت کرنا پڑتا ہے“جویریہ نے لکھا ”یہ پہلے ہی اپنے آپ میں کافی آرام دہ اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں، انہیں ایک عام آدمی کی مشکلات کا کیا علم ہو گا“

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

سلمان خان اس بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

دبنگ 3 میں اس بار منی نہیں منا بدنام ہوگا بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دبنگ 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے