بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے ’’5‘‘ تنظیمیں کام کررہی ہیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو نام نہاد ناراض بلوچ کہتے ہیں ، یہی ناراض بلوچ باہر بیٹھ کر صوبے کی عوام کو لسانی بنیادوں پر بھڑکا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  امن کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے ’’5‘‘ تنظیمیں کام کررہی ہیں اور یہی 5 لشکر بلوچستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر قتل کرنے والوں کو دہشت گرد کہا جا سکتا ہے تو ان قوم پرست قاتلوں کو دہشت گرد کیوں نہیں کہا جاتا۔ وہ  پہاڑوں میں چھپ کر بیٹھنے والے تمام بلوچوں کو دہشت گرد کہتے ہیں اور انہیں موقع دیتا ہیں کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں ہم سے مذاکرات کرلیں ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی غیر ملکی کمپنی بلوچستان میں ایک انچ بھی زمین نہیں خرید سکتی

کوئی غیر ملکی کمپنی بلوچستان میں ایک انچ بھی زمین نہیں خرید سکتی

کوئٹہ: ثنا بلوچ اور دیگر اراکین نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ منتخب اراکین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے