جیپ سے برآمد بیلٹ پیپر جعلی نہیں، محض پوسٹرز ہیں،ترجمان رینجرز

 

عمرکوٹ:ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عمرکوٹ میں جیپ سے برآمد بیلٹ پیپر جعلی نہیں بلکہ محض پوسٹرز ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق عمرکوٹ میں فرضی بیلٹ پیپر کی بنیاد پر5 افراد کو غلط گرفتار کیا گیا،عمرکوٹ سے برآمد بیلٹ پیپر جعلی نہیں، محض پوسٹرز ہیں اور ایک امیدوارنے ووٹرزکوووٹنگ کا طریقہ کارسمجھانے کے لئے پرنٹ کرائے تھے، برآمدہونے والے بیلٹ پیپرفرضی ہیں اورووٹرکو سمجھانے کے لئے چھپوایاگیا۔

واضح رہے کہ عمرکوٹ کے علاقے پاکستان چوک سے دوران تلاشی 5 ملزمان کو جیپ میں جعلی بیلٹ پیپرز لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیاتھا اور ملزمان سے جعلی بیلٹ پیپرز ، مہریں اور اسٹیمپ پیڈپکڑے جانے پر پولیس کے حوالے کردیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے