‘سلمان خان کی ‘دبنگ’ نے میرا کیریئر ختم کیا’

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان یوں تو فلم انڈسٹری میں نئی ہیروئنز اور ہیروز کو متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم کا آغاز کرنے والی ذیادہ تر اداکارائیں بہت بڑی فلمیں نہیں دی پاتیں۔

تاہم کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو سلمان خان سمیت بولی وڈ کے دیگر خانز کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔

لیکن آنے والی بولڈ ایکشن تھرلر فلم ‘صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3’ کی مرکزی اداکارہ ماہی گل کہتی ہیں کہ ان کا کیریئر بھی سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد تقریبا ختم ہوگیا تھا۔

‘صاحب، بیوی اور گینسٹر 3’ میں صاحب کی بولڈ بیوی کا کردار ادا کرنے والی ماہی گل کے مطابق ‘دبنگ’ میں بڑا کردار نہ کرنے کے بعد کئی فلم پروڈیوسرز نے انہیں فلموں میں مختصر کرداروں کی پیش کش کی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران 42 سالہ ماہی گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2009 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ‘دیو ڈی‘ میں غیر روایتی کردار ادا کرنے کے بعد فلم سازوں کی توجہ حاصل کرلی تھی اور انہیں اس فلم میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ماہی گل کے مطابق تاہم جلد ہی انہوں نے جلد ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کیا جس کے بعد ان کا کیریئر ختم ہوگیا اور انہیں فلموں میں مختصر کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ‘دبنگ’ کی پہلی فلم میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد ماہی گل دبنگ کی دوسری فلم میں بھی مختصر کردار میں نظر آئیں، ایک بار پھر انہون نے فلم میں ارباز خان کی محبوبا کا کردار ادا کیا۔

دبنگ کی دوسری فلم میں بھی مختصر کردار ادا کرنے پر ماہی گل کا کہنا تھا کہ وہ یہ کردار نہیں کرنا چاہتی تھیں، تاہم انہوں نے ارباز خان کی درخواست پر ایک بار پھر یہ کردار ادا کیا۔

ماہی گل کے مطابق دبنگ کے بعد انہیں پہلی بار ‘صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی، جس کی اب تیسری فلم ریلیز ہونے والی ہے اور وہ اس سیریز کی تیسری فلم میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ماہی گل نے صاحب بیوی اور گینگسٹر سیریز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں کردار وہی ہیں، تاہم کہانی آگے بڑھ رہی ہے، جس سے فلم کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

صاحب بیوی اور گینگسٹر کی تیسری فلم میں بھی ماہی گل صاحب یعنی جمی شیرگل کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ماہی گل نے یہی کردار پہلی دونوں فلموں میں بھی ادا کیا تھا۔

اس فلم سیریز کی پہلی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رندیپ ہودا، جمی شیرگل اور ماہی گل نے کردار ادا کیا تھا۔

پہلی فلم میں جمی شیرگل نے ’صاحب‘ جب کہ رندیپ ہودا نے منفی یعنی گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، اور ماہی گل ’بیوی‘ کے روپ میں نظرآئی تھیں۔

دوسری فلم میں بھی جمی شیرل اور ماہی گل نے اپنے کرداروں کو برقرار رکھا، جب کہ اس بار منفی کردار کے لیے رندیپ ہودا کی جگہ عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا، ساتھ ہی سوہا علی خان کو بھی شامل کیا گیا۔

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اب اس سیریز کی تیسری فلم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، جس میں پہلی بار سنجے دت گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ساتھ ہی تیسری فلم میں چترگندا سنگھ کو بھی پہلی بار کاسٹ کیا گیا ہے۔ پروڈیوسر تگمنشو ڈھولیہ اور راہول مترا کی اس فلم کی ہدایات بھی خود تگمنشو ڈھولیہ نے ہی دی ہیں، جنہوں نے پہلی دونوں فلموں کی بھی ہدایات دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے