واجبات کی ادائیگی،’سعودی حکام نے مدد کا وعدہ کیا ہے

سعودی عرب نے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر پاکستانی اور انڈین شہریوں سمیت ہزاروں ایشیائی باشندوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حکام نے یہاں پھنسے ہوئے مزدوروں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر رہائش اور ملک چھوڑنے پر پابندیوں میں نرمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔

جدہ میں انڈین قونصل جنرل نور رحمان شیخ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت وطن واپسی میں مدد کی پیشکش کر رہی ہے۔

انڈیا نے اس معاملے کو سلجھانے کے لیے جونیئر وزیر خارجہ وجے کمار سنگھ کو سعودی عرب بھیجا ہے تاکہ انڈین شہریوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق تقریباً 7،700 انڈین مزدور اس وقت سعودی عرب میں نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش ایسے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں پر کوئی بھی پاکستانی اپنے مسائل کے بارے میں درخواست دے سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران سے تقریباً 8000 پاکستانی مزدور متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی ڈرون گرائے جانے کے صدر ٹرمپ کے دعوے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے