اداکارہ میرا نے وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی: پاکستانی اداکارہ میرا نے اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے، کبھی وہ اپنی شادی کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں تو کبھی ان کی گلابی انگریزی بحث کا موضوع بنتی ہے، اب میرا کے ذہن میں نیا خیال آیا ہے اور خیال ہے وینا ملک پر فلم بنانے کا۔

اداکارہ میرا اور وینا ملک حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں۔ شو کے دوران میرا نے اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور جیسے ہی انہیں اسکرپٹ ملے گا وہ وینا ملک کی زندگی پر فلم بنائیں گی، جس کا نام ’’میں بنوں گی وینا‘‘ ہوگا۔
وینا ملک کی ہی زندگی پر کیوں فلم بناناچاہتی ہیں، اس سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہاکہ وینا ملک مقبول ترین اداکارہ ہیں اور لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ وینا ملک آگے کیا کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک پاکستان کی متنازع ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے بھارتی فلموں میں بھی کامیابی کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب وہ اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں اور مختلف شوزکی میزبانی کرتی نظرآتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

سلمان خان اس بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

دبنگ 3 میں اس بار منی نہیں منا بدنام ہوگا بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دبنگ 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے