امریکا نے پاکستان کی 30کروڑ ڈالرکی امداد روک دی

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے قریبی اتحادی پاکستان کی امداد روکنے کا فیصلہ سامنے آیا، پینٹاگون نے تیس کروڑ ڈالر امداد دینے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون ایڈم اسٹمپ کے مطابق امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے پاکستان کو امداد فراہم کرنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ امداد روکنے کی وجہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے اوباما انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا یہ پہلا موقع ہے، دو ہزار دو سے اب تک پاکستان کو چودہ ارب ڈالرز دئیے گئے ہیں، یہ رقم اسلحے کی خریداری اور ملڑی آپریشنز کے لئے استعمال کی گئی۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں کانگریس نے پاکستان کو امداد جاری کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی کہ جب امریکی سیکریٹری دفاع حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیں گے، صرف اسی صورت میں پاکستان کو امداد دی جائے گئی۔

دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کا انتظام پاک امریکا مشترکہ مفادات حاصل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا اور اس نظام کے تحت قبائلی علاقوں میں سیکورٹی کا نظام بہتر بنانے میں مدد لی

یہ بھی پڑھیں

ایک, مرتبہ پھر اسلام آباد, ہائیکورٹ سے, رجوع

ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے