منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین کل لندن پولیس سٹیشن میں پیش ہونگے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں کل لندن پولیس سٹیشن میں پیش ہونگے ۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیوایم نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں ۔منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی پیشی سے قبل ملاقات کے لیے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت لندن روانہ ہو گئی ہے جن میں فاروق ستار ،بیر سٹر سیف اور فروغ نسیم سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس میں لندن پولیس سٹیشن میں پیش ہونے سے قبل ایم کیو ایم اعلیٰ قیادت کااہم اجلاس ہو گا جس میں منی لانڈرنگ کیس کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے