پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت اوربےروزگاری سے ہے:بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ ہمارامقابلہ غربت اوربےروزگاری سے ہے اور جو کسی اور کاکام کرتے ہیں وہ عوام کا کا م نہیں کر سکتے۔انتخابی مہم کے آخری روز جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بی بی شہیدکاوعدہ نبھائیں گے پاکستان بچائیں گے، بھٹو شہیدنے سب سے زیادہ روزگاردیاتھا،نعرہ مشہور تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، پیپلزپارٹی کامنشورہمیشہ عوام دوست رہاہے، پیپلزپارٹی بھوک مٹاؤ پروگرام لےکرآئے گی،پروگرام کے تحت غذائی قلت کامقابلہ کریں گے اور یونین کونسل کی سطح پرفوڈ سٹورز کھولیں گے جو خواتین چلائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ ہمارامقابلہ غربت اوربےروزگاری سے ہے اور جو کسی اور کاکام کرتے ہیں وہ عوام کا کا م نہیں کر سکتے ،صرف پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے اور اس مشکل جدوجہد میں آپ کا ساتھ ضروری ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے