علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل “نے پاکستان میں دھوم مچا دی، صرف تین دنوں میں اتنے پیسے کما لیے کہ علی ظفر بھی خوشی سے چھلانگیں مارنے لگ پڑے

لاہور : معروف پاکستانی اداکار علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل“نے پاکستانی سینما گھروں میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے دن ہی یہ فلم پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی ۔تفصیل کے مطابق علی ظفر کی نئی فلم نے پہلے دن سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ لگاتے ہوئے دو کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد پیسے کمائے جس پر علی ظفر نے خوشی کا اظہار کیا ۔فلم نے دوسرے دن دو کروڑ50لاکھ روپے کمائے اور اس طرح دو دنوں میں فلم کی مجموعی کمائی چار کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد ہو گئی۔تیسرے روز فلم نے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور اس طر ح تین دنوں میں فلم نے سات کروڑ 20لاکھ روپے کما لیے ۔فلم دیکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایکشن فلم ہے جس کے مناظر حیران کن طور پر حقیقی لگتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے فلم میں علی ظفر کی اداکاری اور گلوکاری نے بہت لطف اندوزکیا۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے