لاک اپ سے فرار ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے کے ایم سی اسکول کے قریب مبینہ ملزم اختر پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے، ملزم سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی بر آمد ہو ئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا ملزم اختر گزشتہ روز رضویہ تھانے کے لاک اپ سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کئی علاقوں میں چھاپے مار رہی تھی کہ رات گئے ناظم آباد 3 نمبر میں ملزم کی ملزم پولیس کے ہتھے چل گیا،پولیس نے موقع ضائع کیے بغیر مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو فوری طبی امداد کے بعد تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُس سے مختلف جرائم کے حوالے سے تفتیش کی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوشہرو فیروز, کے, علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی, حادثے کا شکار

نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

پڈعیدن: ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے