الٹا پولیس میرا مذاق اڑاتی ہے،زیادتی کا شکار لڑکی کی پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کشی کی کوشش

لاہور: بااثر افراد کی جانب سے اغواء کیے جانے کے بعد زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے پنجاب اسمبلی کے باہر انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر عارفوالہ کی 15 سالہ لڑکی (ص) نے پولیس کے رویے پر دلبرداشتہ ہو کر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم ارد گرد موجود لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے روک لیا ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے اغوا کرکے زیادتی کی گئی لیکن پولیس الٹا میرا مذاق اڑا رہی ہے اور انصاف فراہم کرنے کی بجائے میری تذلیل کی جارہی ہے۔ اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو دوبارہ یہاں آکر خود کشی کرلوں گی

یہ بھی پڑھیں

علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے