آپ نے ایک اداکارہ کو مارا اور اس کے بال مونڈ دیئے لیکن کیوں ؟ عابد باکسر پہلی مرتبہ مبینہ طورپر اداکارہ نرگس کے معاملے پر بول پڑے ، ایسا اعلان کر دیا کہ کھلبلی مچا دی

لاہور : سابق انسپکٹر اور انکاونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر اس وقت پاکستان واپس آ چکے ہیں اور گزشتہ روز انہیں دس مقدمات میں ضمانت بھی مل گئی ہے تاہم اب وہ میڈیا پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر کئی برس قبل نرگس کے بال مونڈنے کے معاملے پر پہلی مرتبہ کھل کر موقف دے دیاہے ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں صحافی ظفر ہلالی نے عابد باکسر سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتاہے کہ آپ نے ایک اداکارہ کو اٹھایا ، اس کے بال مونڈ دیئے اور اس پر تشدد کے ساتھ زیادتی کی ؟ ۔ عابد باکسر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پر الزام یہ تھا کہ میں نے اسے مارا اور اس کے بال مونڈ دیئے ، اس کے دو پہلے ہیں ایک قانونی اور دوسرا اخلاقی ، قانونی پہلے میں انہوں نے مجھ پر مقدمہ کروایا اور اس کے بعد خود عدالت میں گئیں اور کہا کہ میں نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا جس کی بناپر مجھے بے گناہ قرار دیدیا گیا ۔ عابد باکسر کا کہناتھا کہ ان سے اور ان کے ساتھ جڑے ہوئے لوگوں ، اپنی فیملی اور مجھ سے جڑے ہوئے لوگوں کی جو دل آزاری ہوئی ہے میں اس کی معافی چاہتاہوں ۔واضح رہے کہ عابد باکسر پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اداکارہ نرگس کے سرکے بال مونڈ دیئے تھے اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے