عدالت نے راؤانوارکے رہائی کے پروانے پردستخط کردیئے ، ریلیزآرڈرآج ہی بھجوادیئے جائیں گے

کراچی : عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکی رہائی کے پروانے پردستخط کردیئے ، جیل حکام کودونوں مقدمات میں ریلیزآرڈرآج ہی بھجوادیئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی ۔جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکی ضمانت پررہائی کامعاملہ زیر بحث آیا،راؤانوارکی ایک مقدمے میں 10 اوردوسرے میں 20جولائی کوضمانت منظورہوئی تھی۔عدالت نے راؤانوار کے دونوں مقدمات میں ریلیزآرڈرآج ہی جیل حکام کو بھجوانے کی ہدایت کر دیں۔ اے ٹی سی نے ہی نقیب اللہ قتل کیس میں راؤانوارکی ضمانت منظور کی تھی ۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارپر دومقدمات زیر سماعت ہیں،ایک نقیب اللہ کو جعلی مقدمے میں قتل کرنے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا دھماکا خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ ہے ۔ان دونوں مقدمات میں عدالت نے 10،10لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے