ن لیگ کا لاہور سے 14 سیٹیں جیتنے کا دعوی ایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں،علیم خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔خواجہ سعدرفیق کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کاکہنا تھا کہ آپ نے سرکاری زمینوں پرقبضے اورپیراگون سٹی کاحساب دیناہے اب آپ کے پاس انتظامی مشینری نہیں اورنہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت ہے،اب آپ بیساکھیوں کے بغیرالیکشن لڑیں گے، الیکشن بغیرانتظامیہ کے لڑناپڑے گااس لیے اوسان خطاہیں۔پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کامزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاسی حالت 2002 سے بھی بری ہے، ن لیگ الیکشن جیتے توغیرمتنازعہ،ہارجائے تومتنازعہ ہوتاہے،لاہور سے 14 سیٹیں جیتناایک دیوانے کے خواب کے سواکچھ نہیں۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ این اے 131سے عمران خا ن کو شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن)لاہور کی تمام نشستوں سے کامیاب ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے