لڑکی کو اغوا کرنیوالے امام مسجد پر تشدد ، داڑھی ، بھوئیں مونڈ دیں

نواں کوٹ : پانچ ماہ قبل گاؤں سے لڑکی کو اغوا کرنیوالا امام مسجد پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کریم بخش سے 5ماہ قبل امام مسجد قاری اعجاز گاؤں کی لڑکی رابعہ بی بی کو لے کر فرار ہوگیا تھا ، لڑکی کے وارثان اس کی تلاش میں سرگرداں رہے اور گزشتہ روز اسے سیالکوٹ سے قابو کر لیا ، گاؤں میں لا کر قاری پروحشیانہ تشدد کیا اور اس کی داڑھی بھنوئیں مونڈھ کر گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگاتے رہے، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے تشدد اور داڑھی بھنویں مونڈھنے کے الزام میں عامر ، سرور ، عبدالحمید ، جمشید وغیرہ کو بھی گرفتار کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے