کیا واقعی اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف دیگر قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے انہیں رہائی دلانے جارہے ہیں؟ بالآخر اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی :سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں اپنا پہلا ہفتہ گزار لیاہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دونوں جیل کے صفائی ستھرائی کے نظام سے کافی ناخوش بھی نظر آرہے ہیں تاہم دوسری جانب ایک خبر جنگل میںآ گ کی طرح پھیلی کہ نوازشریف نے جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادانہ کرسکنے والوں کی فہرست طلب کرلی جس کے بعد وہ اپنے جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے ۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق جیل حکام کا کہناہے کہ ہمیں نوازشریف کی جانب سے جرمانے ادا کرنے کی تاحال کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کی جانب سے قیدیوں کے جرمانے اداکرنے کی جو خبریں اس وقت میڈیا میں زیر گردش ہیں ان میں کوئی صداق نہیں ہے ۔

نجی ویب سائٹ کا کہناتھا کہ اس امر میں جب سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر مشاہد حسین سے دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بھی نوازشریف کیجانب سے ایسے اقدام سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے