نازیباالفاظ کے استعمال کا معاملہ:پرویزخٹک کاجواب مسترد،الیکشن کمیشن کا انتخاب جیتنے کی صورت میں کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:نازیباالفاظ کے استعمال کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کاجواب مستردکرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ پرویزخٹک کے انتخاب جیتنے کی صورت میں کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق نازیباالفاظ کے استعمال کے معاملے کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی ۔اس موقع پر پرویزخٹک کے وکیل بابراعوان بھی پیش نہ ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ الیکشن کمیشن میں حاضر ہوئے۔الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کا جواب مسترد کر دیا۔حکام نے حکم دیا کہ پرویز خٹک کے الیکشن جیتنے کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے اور کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی کلیئرنس سے ہی جاری کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام کر کے بابر اعوان کو آگے کیوں کر دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک سے متعلق کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے