آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: فواد حسن فواد14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد:احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کے حکام نے فواد حسن فواد کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیااور عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کو 4 اگست کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے مزید14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ نیب نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں 5 جولائی کو گرفتار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے