روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129.70 سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا

بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا

کراچی:  ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی 2019میں خسارہ 57کروڑ90لاکھ ڈالررہ گیا، جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے