میں نے اپنے دور قید میں کبھی شکوہ نہیں کیا، جیل میں اپنے کام خود کرتا تھا، یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن کبھی شکایت نہیں کی، والدہ اور بہن کی وفات کی خبر جیل میں ملنا مشکل لمحہ تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ مشقت کے طور پر اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ جیل میں ڈیزرٹ کولر تو موجود تھا لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے قیدیوں والے کپڑے تو نہیں پہنے تھے لیکن قیدیوں والے سارے کام کیے تھے اور باقی قیدیوں کے ساتھ پیسے ملا کر کھانا خود پکاتے تھے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید بتایا کہ جب میں وزیراعظم بنا تھا تو اڈیالہ جیل کے جس کمپانڈ میں مجھے رکھا گیا اس کو لائبریری میں تبدیل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے