” فخر زمان کو یہ کام کرنا آتا ہے“ فخر زمان کو تراش کر ہیرا بنانے والے عاقب جاوید نے کامیابی کا راز بتا دیا

لاہور: لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی زمبابوے خلاف شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت وقت کے بعد پاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں، فخر زمان کو پریشر ہینڈل کرنا آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنا زمبابوے کے خلاف پانچواں ون ڈے میچ کھیل رہا ہے جس میں فخرزمان نے مخالف ٹیم کے باولرز کو پیٹ پیٹ کر ان کا بھر کس نکال دیا ہے اور 200 رنز کی اننگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر ان کو ڈھونڈ کر لاہور قلندرز میں شامل کرنے والے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ بہت وقت کے بعدپاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں، مجھے امیدہے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں پاکستان کو مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے، فخرزمان نیچرل کرکٹ کھیلتے ہیں، فخر زمان کو پریشر ہینڈل کرنا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ 2019 عامر کی شان دار بولنگ، ڈراپ کیچز کے باوجود آسٹریلیا 307 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے