چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ، چارافراد زخمی ،امدادی کارروائیاں جاری

چمن: چمن میں مال روڈ پر زور داردھماکہ ہواہے جس کے بعد فائرنگ کی گئی جس میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دھماکہ بہت شدید تھا جس کے باعث قریب سے گزرنے والی اور کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ دھماکے کا ہدف پٹرولنگ کی گاڑی تھی تاہم تمام سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ چمن کے مال روڈ پر زور دھماکہ ہواہے جس کے باعث مسلسل فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مال روڈ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں زور دار دھماکہ ہوا گیا جس کے باعث چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہےاور شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔مقامی ذرائع کا کہناہے کہ چمن کا مال روڈ مصروف ترین شاہراہ ہے جس میں لوگوں کا رش ہر وقت موجود رہتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے