سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ جب کہ صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے پیغام میں عمران خان نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کیے گئے ہیں، سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں جب کہ سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں، 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاوٴں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے