نواز شریف سے ملنے ایک ایسا شخص اڈیالہ جیل پہنچ گیا کہ دیکھ کر نواز شریف خود بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر شریف خاندان کے 17 افراد شامل ہیں تاہم انتہائی دلچسپ امریہ ہے کہ دیپال پور سے ن لیگی جیالہ جو کہ دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتاہے لیکن اس کا نابینا پن اس کی راہ میں حائل نہ ہو پایا اور وہ اپنے قائد سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ شریف خاندان کے 17 جب کہ 23 (ن) لیگی رہنما ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

لیگی رہنما آصف کرمانی، جاوید ہاشمی، پرویز رشید، ایاز صادق، سابق گورنر خیبرپختونخوا اور 11 لیگی وکلاءبھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم سے ملاقاتیوں کی آمد کے سلسلے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے