”لاہور میں حکومتی مشینری ہمارے بینر اتار رہی ہے اور پی ٹی آئی کے لگا رہی ہے “ شہبازشریف نے یہ ٹویٹ کی تو آگے سے صحافی مطیع اللہ جان نے ایسی بات کہہ دی کہ شرم سے پانی پانی کر دیا

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں اور دن رات جلسوں سے خطاب کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیراہے تاہم اگر یہ کہا جائے کہ جتنے بینرز اور ہورڈنگز ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں لگائی گئی ہیں اتنی پورے پاکستان میں نہیں لگیں تو غلط نہ ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج ” پریذیڈنٹ پی ایم ایل این “ پر شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” لاہور میں حکومتی مشینری ہمارے بینرز اتار رہی ہے اور تحریک انصاف لگا رہی ہے ۔“

شہبازشریف کی جانب سے یہ پیغا م جاری کیا گیا تو آگے سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان میدان میں آ ئے اور انہوں نے دبے لفظوں میں شہبازشریف کے احتجاج کرنے کے انداز کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، مطیع اللہ جان نے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” آپ سے بہتر اور تگڑا احتجاج تو آپ کے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے آج اپنے کالم میں کر دیاہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی شہبازشریف کی زیر قیادت ریلی لوہاری گیٹ سے صرف دھرم پورہ پہنچ کر ہی ختم کر دی گئی اور وہ ایئر پورٹ پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ نگراں حکومت کی جانب سے بھی ریلی کو روکنے کیلئے لاہو ر میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے