جا کر الیکشن لڑیں،آپ کے اعتراضات کسی اور دن کام آئیں گے،جسٹس عظمت سعید،فواد چودھری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے این اے 67 سے امیدوار فواد چودھری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی اور فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے مخالف امیدوار گوہر حیدرکی فواد چودھری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا ،کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعداعتراض کیا آپ کو نئی درخواست کی بجائے اپیل مسترد ہونے کو چیلنج کرنا چاہئے تھا۔

جسٹس عظمت سعید نے درخواست گزارکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جاکر الیکشن لڑیں،آپ کے اعتراضات کسی اور دن کام آئیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایک فورم پر 2 مرتبہ اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے