امریکا، چیتے نے چڑیا گھر میں پنجرے سے نکل کر 6 جانور مار ڈالے

ؤنیو اورلینز امریکا کی ریاست نیو اورلینز میں اوڈوبون نامی چڑیا گھر میں ایک چیتے نے اپنے پنجرے سے نکل کر چڑیا گھر کے 6جانور مار ڈالے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ واقعے کے وقت چڑیا گھر میں شہریوں کی آمد ورفت نہیں تھی۔ حکام نے بھاگنے والے چیتے کو قابو کرلیا مگر تب تک وہ 6جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر کھا چکا تھا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چیتے نے جنوبی امریکا میں پائے جانے والے اونٹ کے مشابہ چار الپاکابھیڑیں ایک ایمو پرندہ اور ایک لومڑی مار ڈالی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس وقت چیڑیا گھر میں کوئی سیاح موجود نہیں تھا۔ چڑیاگھر کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ چیتے کے اپنے پنجرے سے فرار کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا چیتا اپنے آہنی پنجرے سے کیسے بھاگا؟۔انتظامیہ کا کہنا تھاکہ جاگوار نسل کا یہ چیتا بھوکا نہیں تھا۔ لگتا ہے کہ اس نے شکار کی غرض سے جانور نہیں مارے۔

یہ بھی پڑھیں

باسکٹ بال, کی چیمپئن بننے, والی ٹیم کے جشن میں, فائرنگ سے 2 افراد, زخمی

باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے