وزیراعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات،پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق بات چیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک بحریہ کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر ایڈ مرل ذکا اللہ نے وزیر اعظم کو پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاریوں سمیت مختلف امور سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے قومی دفاع کے لیے پاک بحریہ کے کردار کاسراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے