جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی

ٹوکیو : جاپان کے 31شہروں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔حکام کے مطابق جاپان میں سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی جبکہ 50افرادلاپتہ ہیں ۔سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امید ہے کہ موسم بہتر ہو جائے گا اور اس سے امدادی کاروائیوں میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ جاپان میں تین دہائیوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے مرنے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے