: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،1وکیل جاں بحق

بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے جہانزیب علوی کے قتل کے واقعے کی مذمت کی ہے، بلوچستان ایسوسی ایشن نے ان کے قتل کے خلاف آج عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی ہے.

بروری روڈ پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جہانزیب علوی ایڈووکیٹ عدالت سے فارغ ہونے کے بعد فیصل ٹاؤن میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے.

پولیس کے مطابق بروری روڈ سے فیصل ٹاؤن کی جانب موڑتے ہوئے جہانزیب علوی گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھروانے کے لیے رکے،وہاں دو مسلح افراد آئے اور وکیل پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے.

فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے