کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، خالدمقبول صدیقی

پشاور:ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی شہید ہارون بلورکے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے بلورہاؤس پہنچ گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت آزاداورپرامن انتخابات کیلئے اقدامات کرے گی، کچھ سیاسی جماعتوں کوہرچیزکی آزادی ہے تو دوسری طرف ایم کیوایم کوانتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی،ہمارے بینرزاورجھنڈے اتارے جارہے ہیں لیکن ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

پشاور: محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے