پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی محبتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے،شہبازشریف ریلی کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام رہے،شاہ محمود قریشی

ملتان : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہبازشریف اپنے کارکنوں کو دھوکا نہیں دیں ،سب جانتے تھے کہ نوازشریف کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف اپنی ریلی کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام رہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کا گراف تیزی سے بڑھ رہاہے ،پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں مصلحت کی سیاست کی ،اب پیپلزپارٹی کے پاس پنجاب میں 4 حلقوں میں امیدوار ہی نہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی محبتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن ہمارامطالبہ بھی ہے اور ضرورت بھی ،ہوسکتا ہے پورے جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو،افواج پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے،افواج پاکستان نے الیکشن کی ذمہ داری قبول کی ۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے