این اے 131 ،نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی

لاہور:این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عام انتخابات میں بڑے کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں ، تاہم سب سے اہم مقابلہ این اے 131 میں تصور کیا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہیں اور دونوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔

تاہم این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے