پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل،شہبازشریف کو کل نیب میں پیش ہونے کی ہدایت

لاہور:قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کوپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی سکینڈل میں کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل میں شہبازشریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب دیں گے جبکہ ان پر مہنگے اورمن پسندافرادکوٹھیکے دینے کاالزام ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے