شردھا کپور اب کیا بننے کی خواہش رکھتی ہیں؟

شردہا کپور بولی وڈ کو ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دے چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک کوئی منفی کردار ادا نہیں کیا۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران شردہا کپور کا کہنا تھا کہ وہ آج کل منفی کرداروں سے خاصی متاثر ہورہی ہیں اور ایسا ہی کوئی کردار اپنی اگلی فلم میں کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں اور اگر کوئی آفر آئی جس میں مجھے منفی کردار کی پیشکش کی گئی تو میں ضرور کرنا چاہوں گی‘۔
واضح رہے کہ شردہا کپور اپنے کیریئر میں رومانوی، مزاحیہ اور ایکشن فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اب انہیں منفی کردار میں دیکھنا بھی خاصا دلچسپ ہوگا۔شردہا کے مطابق انہیں آج تک کسی منفی کردار کی آفر موصول نہیں ہوئی

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے