احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد ، عوام کے سمندر نے 25جو لائی کے الیکشن کا فیصلہ سنا دیا :شہباز شریف کا کارکنوں سے اظہار تشکر

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استقبال عوام کا سمندر امڈ آیا ہے ، عوام نے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 25جولائی کے الیکشن کافیصلہ کردیاہے ۔ایکسپریس نیو ز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاہے کہ نواز شریف قوم کے مہمان ہیں ، آج قوم نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ یہ ریلی نہیں سمندر ہے اور آج یہ سمندر جب ختم ہوگا تو میں اگلا لائحہ عمل بتاﺅں گا ۔ اس وقت پورا لاہور امنڈ آیا ہے جس نے بتا دیا ہے کہ عوامی عدالت نے نیب کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ سناد یا ہے اور اس کے ساتھ ہی 25جولائی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے ۔ عوام نے بتا دیا ہے کہ نوازشریف قوم کامعمارہے۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے کارکنوں خاص طور پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے