نواز شریف کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اس کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کا رخ اسلام آبادموڑدیا گیاہے ۔ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کارخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے ، طیارے کے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈکرتے ہی نیب کی ٹیم میاںنواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گئی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ ر وڈ اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے گا۔اس موقع طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گاجبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا ۔ فیصلہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ نیواسلام آباد ائر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے