نگران حکومت مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچا رہی ہے کیونکہ۔۔۔ سینئر صحافی حامد میر

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مر یم نواز کے ساتھ پاکستان واپس آرہے ہیں اور انہیں ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کرنے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں ،ادھر لاہور میں لیگی کارکن داتا دربار ،لو ہاری گیٹ پر اکٹھے ہو رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں اوراس وقت شہر کی صورتحال بہت خراب ہے ،کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں ۔ان حالات پر تجزیہ دیتے ہوئے حامد میر نے کہا ہے کہ یہ صورتحال بالکل ٹھیک نہیں ہے ،لوگوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت بد انتظامی کر کے مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ایاز صادق کے بیان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق غلط بات کر رہے ہیں کہ اس طرح لائی جانے والی اگلی حکومت کو چھ ماہ پورے نہیں کرنے دیں گے ،مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی اکثریت حاصل کرے گی جبکہ اگر مسلم لیگ ن کو ان کے دعوووں کا پچاس فیصد ووٹ بھی مل جاتا ہے تو پھر ن لیگ جوڑ توڑ کی سیاست میں لگ جائے گی لیکن وہ اس طرح کا کوئی کام نہیں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے