والد کی جگہ اب والدہ الیکشن لڑیں گی، دانیال بلور کا اعلان

پشاور: اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلو کے بیٹے دانیال بلور نے اعلان کیا ہے کہ حلقہ این اے 78 سے اُن کے والد کی جگہ اب اُن کی والدہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔
پاکستان ویوز کے مطابق کارنر میٹنگ پر خودکش حملے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہید اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اب والد کی جگہ حلقہ پی کے 78 سے اُن کی والدہ الیکشن لڑیں گی۔

دانیال بلور نے کہا کہ ہارون بلور نے کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی اور نہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی تھی، انہیں اس لیے شہید کردیا گیا کیوں کہ وہ الیکشن جیت جاتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلورسمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے