حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک لگاتار 3 روز کیلئے بند رہیں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو جمعتہ المبارک جبکہ ہفتہ اور اتوار سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک بند ہوتے ہیں۔ رواں ہفتے لگاتار 3 چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد سرکاری ملازمین نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی ٹھان لی ہے اس سلسلے میں انہوں نے مزید چند روز کی بھی چھٹی لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے