مراد علی شاہ نے وزراء سے رابطوں کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا دیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تمام وزراءسے واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہیں گے جس کیلئے ایک گروپ بنادیا گیا ہے اور صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراءسے رابطوں کے ذریعے سرکاری امور کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رہیں گے جس کیلئے انہوں نے صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واٹس ایپ سمارٹ فونز پر سماجی رابطوں، ایک دوسرے کو پیغام رسانی اور معلومات کی فراہمی کا ایک آسان ذریعہ ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسٹ میسج، دستاویز، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کسی بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے موبائل نمبر پر بھیجی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نئے نوٹ جاری, کرنے کا سلسلہ 20 مئی, سے شروع ہوگا, جو 31 مئی تک, جاری رہے گا

نئے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی بکنگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے