سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، پہلےاور دوسرے روز ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹری سطح کےسیشن ہوں گے، وزرائے داخلہ کا اجلاس چار اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے، جس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کی روک تھام کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی وزرائے داخلہ کانفرنس میں  شرکت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ ایک ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب کشمیر میں 22 سالہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں 50 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

راولپنڈی: سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو حراست میں لیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے