نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ ، قائد کے استقبال میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،لیگی قیادت  

لاہور:نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پران کا استقبال کرنے کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ ہواجس میں لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے استقبال میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگی قیادت کے پہلارابطہ میں نگران وزیرقانون پنجاب شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ ریلی نکالنے کی اجازت صرف انتخابات کی حدتک ہے،احتجاج پرامن ہوگاتوکارروائی نہیں کریں گے ورنہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔جس پر مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ، ہم اپنے قائد کے استقبال میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 13جولائی جمعہ کے روز نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور آ رہے ہیں جن کی آمد پر لیگی رہنما بھرپور استقبال کرنے کو تیار ہیں جبکہ دوسری طرف نیب دونوں رہنما ﺅں کو لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی حکمت عملی طے کر چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے