کوئٹہ میں فائرنگ دو افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ایک شخص مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں کام کرتا تھا۔

حکام کے مطابق یہ دونوں افراد ہزار گنجی اڈے کی جانب جا رہے تھے جہاں سے عام گاڑی میں کوئلہ کان جانا تھا۔ لیکن موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سریاب کے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل رات کو فائرنگ کے ایک واقعے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

لیویز فورس کے اہلکار پر حملے کا واقعہ سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں پیش آیا۔

وادی کوئٹہ کے مشرقی دامن مری آباد اور مغربی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں رہنے والے ہزاروں کی آبادی پانچ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے اور شہر میں دہائیوں سے آباد ان ہزاروں کو اب ان کے علاقوں تک ہی محدود کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے